وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار پر مبارکباد

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:01

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار پر مبارکباد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیوالی کا تہواراتحاد اور یکجہتی کیساتھ خدمت کا احساس بیدار کرتا ہے اوریہ تہوار بھائی چارے اور خیر سگالی کے جذبات کو فروغ دیتا ہے۔انہوںنے کہا کہ ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونے سے محبت اور بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے اورہندوبرادری کا یہ تہوار زندگی کی خوشیوں اورجوش و جذبے کی علامت ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری نے ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کے سماجی، معاشی اور سیاسی میدان میں ہندو برادری کا کردار قابل تحسین ہے۔پاکستان میں بسنے والے مسلمان ، سکھ، ہندو ، مسیح ، پارسی سمیت تمام مذاہب کے لوگ اس ملک کے شہری ہیںاور آئین پاکستان کے تحت پاکستان میں تمام اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔انہوںنے کہا کہ پاکستان میںہند و برادری سمیت تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیںاورپاکستان میں بسنے والی ہندو برادری ہمارے لئے قابل احترام ہے۔اگر ہم ایک دوسرے کے غم بانٹیں گے اور خوشیوں میں شریک ہونگے تو بھائی چارے، اخوت اور امن کا پیغام عام ہو گا۔

متعلقہ عنوان :