اسلام آباد،نمل میںشعبہ عربی کے زیر اہتمام "بیسویں صدی میں عربی نثر کی ترقی"پر بین الاقومی کانفرنس کا انعقاد

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل ) میںشعبہ عربی کے زیر اہتمام "بیسویں صدی میں عربی نثر کی ترقی"پر بین الاقومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف سعید احمد المالکی تھے جبکہ ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈئیر محمد ابراہیم مقامی اوربین الاقوامی سکالرز (مصر،قطر،اردن،متحدہ عرب امارات اور برونائی دارالسلام) ،ڈین، رجسٹرار،ڈائریکٹرز، صدور شعبہ جات، اساتذہ اور طلبا کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سعودی سفیر نے کہا کہ عربی زبان مسلم امہ کے اتحاد میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے عربی نثر ایک وسیع موضوع ہے جس پر تحقیق سے نئے باب کھلیں گے، نمل نے عربی نثر پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کر اکر گراں قدر کام کیا ہے جس کیلئے یونیورسٹی تحسین کی مستحق ہے، سعودی عرب پاکستان کے ساتھ ہر سیکٹر میں تعلقات بڑھانے کا حامی ہے اور دونوں ممالک کی عوام کا ایک دوسرے کے ساتھ بہترین قلبی اورروحانی تعلق ہے،آخر میں ڈائریکٹر جنرل نمل نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا اور شیلڈ پیش کیں۔

متعلقہ عنوان :