وزیراعظم شاہد خاقان سے امریکی نائب صدرکا ٹیلیفونک رابطہ،دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال

امریکی مغوی فیملی کی بحفاظت بازیابی پر پاکستان کاشکریہ، پاک فوج اور خفیہ اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف،امریکا اور پاکستان کےدرمیان انٹیلی جنس شیئرنگ جاری رہے گی،مائیک پنس کی گفتگو،دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی،کسی بھی امریکی انٹیلی جنس رپورٹ پرفوری کاروائی کریں گے۔وزیراعظم شاہدخاقان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 18 اکتوبر 2017 20:34

وزیراعظم شاہد خاقان سے امریکی نائب صدرکا ٹیلیفونک رابطہ،دوطرفہ تعلقات ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 اکتوبر2017ء ) : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے امریکی نائب صدرمائیک پنس نے ٹیلیفونک رابطہ کیاہے، جس میں دوطرفہ تعلقات اور سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا،امریکی نائب صدر نے امریکی مغوی فیملی کی بحفاظت بازیابی پرحکومت پاکستان کاشکریہ بھی اداکیا،جبکہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے کردارکی تعریف بھی کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے امریکی نائب صدرمائیک پنس نے ٹیلیفونک رابطہ کیاہے۔مائیک پنس نے دہشتگردی کیخلاف پاک فوج اور خفیہ اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔انہوں نے کہاکہ امریکی مغوی فیملی کی بحفاظت بازیابی پرحکومت پاکستان کاشکرگزارہیں۔امریکا اور پاکستان کے درمیان انٹیلی جنس شیئرنگ جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف قربانیوں کا اعتراف کرتے ہیں۔امریکی نائب صدرنے کہاکہ امریکا خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کیساتھ دوطرفہ تعلقات کاخواہاں ہے۔امریکا خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات چاہتاہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کاعزم کررکھاہے۔کسی بھی امریکی انٹیلی جنس رپورٹ پرفوری کاروائی کریں گے۔وزیراعظم شاہدخاقان نے امریکی نائب صدرکودورہ پاکستان کی دعوت دی۔امریکی نائب صدرنے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔

متعلقہ عنوان :