تعلیمی اداروں میںبرین آف پنجاب، تعلیمی سیمینار ، کوئز پروگرام اور ہیلتھ اولمپڈکے مقابلوں کا انعقاد

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:01

چنیوٹ ۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) وزیر اعلیٰ پروگرام برائے ادبی مقابلہ جات کے سلسلہ میں تحصیل سطح پرڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام ضلع بھر کر تعلیمی اداروں میںبرین آف پنجاب، تعلیمی سیمینار ، کوئز پروگرام اور ہیلتھ اولمپڈکے مقابلے کروائے گئے ،سپورٹس میں ہاکی ، کرکٹ اور فٹ بال کے مقابلے کروائے گئے ،جس میں طلباء و طالبات کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا اسی سلسلہ میں تقسیم انعامات کی ایک تقریب گورنمنٹ ہائی سکول چنیوٹ میں منعقد ہوئی جس کی صدرات کے فرائض مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر محمد ایوب خان بلوچ کی ،دیگر مہمانان گرامی میں ڈی او سیکنڈری فیاض احمد ، ڈی او سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ مس فرخ رضوان ،ڈی اوایجوکیشن فی میل مسرت افز،سینئر ہیڈ ماسٹر غلام فرید خان ا اور سلیمی تھے ،وزیر اعلیٰ پروگرام ادبی مقابلہ جات پروگرام میں پوزیشن ہولڈر طالبعلموںمیں ڈپٹی کمشنر محمد ایوب خان بلوچ ،مس فرخ رضوان و دیگر نے اپنے دست مبارک سے انعامات تقسیم کیے ، تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد ایوب ضان بلوچ نے چنیوٹ نے کہا کہ ادبی علمی سرگرمیاں زہنی و جسمانی نشونما کے لیے بہت ضروری ہیں ،چنیوٹ کے طلباء و طالبات میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے،طلباء و طالبات نے اپنی کارکردگی سے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان کا آنے والا کل ہیںسکولوں میں ہر لحاظ سے کمی بیشی کے سلسلہ میں سی او ایجوکیشن لیاقت علی ناصر میرے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتے ہیں ،ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ چیف منسٹر پنجاب پروگرام کو اسکی اصل روح کے ساتھ نافذ کرنے سے ہم طلباء و طالبات کو ایک اچھے اور روشن پاکستان کا تصور پاتے ہوئے محسوس کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :