ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ کیپٹن(ر)مستنصر فیروز کی کھلی کچہری

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:01

چنیوٹ ۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ کیپٹن(ر)مستنصر فیروز نے لوگوں کے مسائل سننے کے لیے تھانہ لالیاں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں ڈی ایس پی چناب نگر نوید مرتضیٰ،ایس ایچ او لالیاں،ایس ایچ او محمد والا،ایس ایچ کانڈیوال،تفتیشی افسران ، الیکٹرو نک و پرنٹ میڈیا نمائندگان سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

ڈی پی او نے کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکھلی کچہری کا مقصد لوگوں کے ایسے مسائل حل کرناہے جو کہ کسی بھی وجہ سے تھانہ جات میں حل نہیں ہو سکے اور عوامی رائے حاصل کرنا ہے۔ ۔شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے۔اگر آپ کے پاس کسی بھی سماجی برائی سے متعلق انفارمیشن ہے تو وہ متعلقہ ایس ایچ او،ڈی ایس پی کو بتائیں، میرے دفتر تشریف لائیں اور مجھے بتائیںیا پولیس ہیلپ لائن0340-1515000پر نوٹ کروائیں ۔

(جاری ہے)

تھانہ کلچر کی تبدیلی کے لیے ہر تھانہ میں فرنٹ ڈیسک قائم کیے گئے ہیں جہاں پر شائستہ اور دوستانہ ماحول میسر ہے۔ضلع چنیوٹ میں ماڈل کورٹس کاقیام عمل میں آچکا ہے جسکی بدولت قلیل وقت میں مقدمات نمٹاکر ملزمان کو سزائیں مل رہی ہیں۔ بعد ازاںڈی پی او نے کھلی کچہری میں لوگوں کے مسائل سنے اور انکے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :