عوام کوتعلیم،صحت،مواصلات اور دیگر شعبوں میں سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی گئی ہیں،صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ خاں

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:00

عوام کوتعلیم،صحت،مواصلات اور دیگر شعبوں میں سہولیات ان کی دہلیز پر ..
فیصل آباد ۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کے ویژن کے مطابق حلقہ پی پی 70کی تمام یونین کونسلز میں ایک ایک واٹرفلٹریشن پلانٹ نصب کیا جائے گا،اس ضمن میں پہلے مرحلے کے دوران تین یونین کونسل میں پلانٹس کی تنصیب کاآغاز ہوچکا ہے،یہ بات صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ خاں نے حلقہ کے چیئرمین اوروائس چیئرمیں صاحبان سے ملاقات کے دوران بتائی،چیئرمین ارشد صدیقی،ڈاکٹرالیاس،میاں سہیل،طارق منج،ملک سلطان اعوان،یعقوب انصاری،غلام رسول انصاری،وائس چیئرمین اکرم انصاری،رانا مظفر،ملک انورجوگی،ملک صابر،میاں جمشید،میاں محمد ضیاء،میاں محمد شاہداوردیگر مسلم لیگی کارکنان بھی موجود تھے،صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ حلقہ کے عوام کوتعلیم،صحت،مواصلات اور دیگر شعبوں میں سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی گئی ہیں اورمیٹھے پانی کی فراہمی کے لئے خطیر فنڈز سے یونین کونسلز کی سطح پر واٹر فلٹریشن پلانٹس بھی نصب کرائے جارہے ہیں،انہوں نے بتایا کہ ایک واٹر فلٹریشن پلانٹ پر 44لاکھ روپے لاگت آئے گی اور عوامی ضرورت کے اس اہم پراجیکٹ کو تیزرفتاری سے مکمل کرایا جائے گا،انہوں نے بتایا کہ یونین کونسل 103نثار کالونی،106راجہ پارک اور 118فردوس کالونی میں پلانٹس کی تنصیب کاکام شروع ہوچکا ہے،صوبائی وزیر قانون نے چیئرمین اوروائس چیئرمین صاحبان سے کہا کہ وہ واٹرفلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کے عمل کی مسلسل نگرانی کریں تاکہ انہیں مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے،چیئرمین اوروائس چیئرمین صاحبان نے یونین کونسلز میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کیلئے فنڈز کی فراہمی پرصوبائی وزیرقانون راناثناء اللہ خاں کاشکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس اقدام کی بدولت لوگوں کو پینے کاصاف پانی میسر آئے گا اورپیٹ سمیت دیگر بیماریوں کا بھی خاتمہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :