نامعلوم افراد نے شہری کو خنجروں کے وار کر کے زخمی کر دیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:00

نامعلوم افراد نے شہری کو خنجروں کے وار کر کے زخمی کر دیا
چیچہ وطنی۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار نامعلوم افراد نے شہری کو خنجروں کے وار کر کے زخمی کر دیا،پولیس کے مطابق گئو شالہ کا رہائشی نوجوان رئوف سعید مقامی جم سے ورزش کے بعد واپس گھر جا رہا تھا کہ اس دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار نامعلوم افراد نے اچانک نمودار ہوکر اس پر حملہ کر دیااور فرار ہو گئے،زخمی کوعلاج معالجہ کیلئے تحصیل ہسپتال ،منتقل کردیا گیا ہے،پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :