Live Updates

تحریک انصاف صرف اپنے انصاف تک محدود ہو کر ہی رہ گئی ہے،ملک ظہیر ارشد

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:00

راولپنڈی18اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) سانحہ کار ساز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کی غرض سے راولپنڈی کینٹ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت پیپلز پارٹی کینٹ کے صدر ملک ظہیر ارشد نے کی ۔

(جاری ہے)

تقریب میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر شہداء کیلئے خصوصی دُعا بھی کی گئی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک ظہیر ارشد نے کہا کہ تحریک انصاف صرف اپنے انصاف تک محدود ہو کر ہی رہ گئی ہے ۔ آج دوسروں کا احتساب کرنیوالے اپنے احتساب میں زیرو نظر آ رہے ہیں۔ عدالتوں سے راہ فرار اختیار کرنے والا شخص اس عظیم قوم کا کیسے لیڈر ہو سکتا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :