لنڈیکوتل پولیٹیکل انتظامیہ کا خیبر مارکیٹوں میں قائم تجاوزات کیخلاف کریک ڈائون

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:00

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء)خیبر ایجنسی لنڈیکوتل پولیٹیکل انتظامیہ نے خیبر مارکیٹوں میں قائم تجاوزات کے خلاف کریک ڈائون کیا اور تجاوزات کو مٹا دیا ۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ لنڈیکوتل کے تحصیلدار تحسین اللہ کے سربراہی میں خیبر مارکیٹوں میں قائم سڑک کنارے تجاوزات کے خلاف کریک ڈائون کیا اس موقع پر خاصہ دار فورس کی بھاری نفری موجود تھی پولیٹیکل انتظامیہ نے کئی روز پہلے خیبر مارکیٹوں میں بنائے گئے سڑک کے کنارے تجاوزات کو مسمار کرنے کے حوالے سے نوٹس دیا تھا اور بدھ کے روز خاصہ دار فورس نے بھاری مشینری کے ساتھ پہنچ کر تجاوزات کو مسمار کر دیا تاکہ دکانیں اور سٹالز وغیرہ سڑک سے فاصلے پر رہے اور کوئی سڑک کے کنارے دکانیں قائم نہ کر سکے پولیٹیکل انتظامیہ کے ذرائع نے بتایا کہ کسی کو تجاوزات قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور جہاں بھی تجاوزات ہونگے اس کے خلاف کریک ڈائون کیا جائیگا۔