ْخوگہ خیل قومی مشران اور فرنٹیئرکور ، این ایل سی حکام کے مابین خوگہ خیل قومی زمین پر جرگہ

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:00

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) خیبر ایجنسی لنڈیکوتل میں شنواری خوگاخیل قبیلہ کے قومی مشران کا فرنٹیئرکور حکام اور این ایل سی حکام کے ساتھ جرگہ منعقد ہوا جرگے کا مقصدخوگہ خیل شنواری قوم کی طورخم میں زمین پر این ایل سی حکام کے ساتھ کئے گئے معاہدوں پر غلط فہمی کو دور کرنا تھا تاکہ این ایل سی اور خوگا خیل قبیلے کے درمیان طورخم والی زمین کا تنازعہ خوش اسلوبی سے حل ہو سکے اس اہم جرگے میں خوگہ خیل قبیلے کے قبائلی مشران کے علاوہ کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل فرخ ہمایون ، وینگ کمانڈرلیفٹنٹ کرنل مبشر، اے پی اے لنڈی کوتل نیازمحمد ،این ایل سی کے کرنل ریٹائرڈ افتخار شنواری اور طورخم کے نائب تحصیلدار شمس الاسلام نے شرکت کی جرگے میں شریک افراد اور سرکاری آفسران اس بات پرمتفق ہوئے کہ تمام فریقین ماضی میں کیے گئے معاہدوں کااحترام کریں گے ور اس پر عمل کیا جائے گا اور اس حوالے سے کسی قسم کے غیرقانونی ردعمل یا ہڑتال سے گریز کیاجائے گااور آئندہ بھی تمام مسائل مل بیٹھ کر جرگے کے طورپر حل کئے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :