پیپلز پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں کی قربانیاں تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہے،نگہت اورکزئی

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) پشاور،جمہور یت کے لئے ذوالفقار علی بھٹوبے نظیر بھٹو اورپاکستان پیپلز پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں کی قربانیاں تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہے آج جمہور یت اور آزادی کے لئے دی گئیں قربانیوںکو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے شہداء ِ سانحہ کار ساز کو اُن کی جرات اور بہادری پر قوم سلام پیش کرتی ہے ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر نگہت اورکزئی سینئٹر روبینہ خالد اور جنرل سیکر ٹری شاذیہ طہماش نے شہداء ِ سانحہ کارساز کی دُعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاسانحہ کارساز پاکستان پیپلز پارٹی کی قربانیوںکا عظیم باب ہے پیپلز پارٹی نے ہر دور میں جمہوریت کے لئے بے مثال قربانیاں دیںجو کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں بے نظیر بھٹو نے اپنی جرات مندانہ قیادت سے ملک کومضبوط اور جمہوریت کو مستحکم کیا ہم عوام کے حقوق کے لئے قربانیوں کی داستان رقم کرتے رہینگے ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی نے ہر دور میں امروں کا سامنا کیا ہے اور ہی سبب ہے کہ آج عوام کے دلوں میں پیپلز پارٹی اور بھٹو ازم کا فلسفہ زندہ ہے ہم اپنی قیادت پر قربان ہونے کے لئے ہر وقت تیار ہے

متعلقہ عنوان :