این ای 4 میں باچا خان کے سپاہی خوشدل خان کی کامیابی یقینی ہے‘ سرتاج خان

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:59

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی سٹی ڈسٹرکٹ پشاور کے ضلعی جنرل سیکرٹری سرتاج خان نے کہا ہے کہ اے این پی کے اُمیدوار خوشدل خان ایڈووکیٹ کا کردار این اے فور کے عوام کو بخوبی معلوم ہے انہوں نے ہمیشہ اُصولی سیاست کی ہے جس کی بناء پر 26 اکتوبر کو بھی خوشدل خان ایڈووکیٹ بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے‘ اس سلسلے میں اے این پی سٹی ڈسٹرکٹ پشاور کے زیر اہتمام کل 20 اکتوبر بروز جمعتہ المبارک بوقت 3 بجے خاموش کالونی نزد اخون بابا مزار ہزار خوانی روڈ میں ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کرایا جائیگا جس سے اے این پی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایمل ولی خان‘ صوبائی سیکرٹری اطلاعات ہارون احمد بلور‘ ضلعی صدر ملک غلام مصطفی‘ ضلعی جنرل سیکرٹری سرتاج خان اور دیگر مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کرینگے۔

متعلقہ عنوان :