اضاخیل اور گردونواح چراٹ بھٹہ خشت میں گرینڈ سرچ آپریشن

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:57

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) نیشنل ایکشن پلان کے تحت نوشہرہ کے علاقے اضاخیل کے حدود اور گردونواح چراٹ بھٹہ خشت میں گرینڈ سرچ آپریشن کیاگیاآپریشن میں پولیس کمانڈوز ،لیڈیز پولیس کمانڈوز سکواڈ،اسپیشل برانچ سکواڈ، ڈی ایس پی سکواڈاور آپریشن پولیس ٹروپس ، بم ڈسپوزل یونٹ اور سراغ رساں کتوں نے اپریشن میں حصہ لیا۔

اپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور قانون نافذکرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تین خطرناک اشتہاری ملزمان سمیت سینکڑوں مشکوک آفراد کو گرفتار کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ اضاخیل کی حدود اور گرد ونواح چراٹ بھٹہ خشت کے علاقوں میں ڈی پی او نوشہرہ واحد محمود کی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن ثناء اللہ خان کے زیر نگرانی ڈی ایس پی پبی لقمان خان ، ایس ایچ او تھانہ اضاخیل کی قیادت میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس کمانڈوزدستوں ،بم ڈسپوزل سکواڈ ،لیڈیز پولیس کمانڈوز سکواڈ ،سراغ رساں کتوں اور اسپیشل برانچ و ڈی پی ایس سکواڈ سمیت سرچ آپریشن کے دوران قتل اقدام قتل اور دوسرئے سنگین جرائم میں ملوث 03 انتہائی خطرناک اشتہاری ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا۔

(جاری ہے)

جبکہ پولیس کمانڈوز اور سراغ رساں کتوں کے ہمراہ چراٹ روڈ پر تمام بھٹہ خشت میں دور دراز علاقوں اور دیگر اضلاع سے آنے والے سینکڑوں افراد کی چیکنگ کے دوران 30 مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیاگیا۔جبکہ جدید ٹیکنالوجی CRVS کی مدد سے سرچ آپریشن کے دوران آپریشن پولیس ٹروپس نے 300 افراد کی چیکنگ اور بزریعہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی VVS 1060- گاڑیوں کی چیکنگ بھی کی گئی جبکہ اپریشن کے دوران کرایہ پر رہائش پزیر 25 مکانات کی دستاویزات کرایہ داری بھی چیکنگ کی گئی۔