نظامپورمیں گاڑی کی ٹکرسے بچہ جاں بحق

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:57

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) نظامپور چار پانی روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی نے آٹھ سالہ بچے کوٹکر مار کر کچل دیا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ بدقسمت سکول کی چھٹی ہونے کے بعد گھر واپس جارہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ ٹریکٹر ٹرالی کاڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق احسان اللہ ولد امان اللہ ساکن چار پانی نظامپور نے پولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ گھر میں موجود تھا کہ اس کواطلاع ملی کہ اس کے اٹھ سالہ بھتیجا ناردار ولد جان سردار ساکن چارپانی نظامپور جو کہ سکول سے چھٹی کے بعد واپس گھر آرہاتھا چارپانی روڈ پر ایک نامعلوم ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موقع پر جاں بحق ہوگیا ہے۔

جب میں وہاں پہنچا تو دیکھا کہ میرا اٹھ سالہ بھتیجا ہلاک شدہ پڑا تھا ۔ جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کاڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :