ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے انتظامیہ بلدیہ غربی کی جانب سے تمام تر موجود وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) بلدیہ زون میں رہائش پذیر عوام کو صاف ستھر ے اور صحت مند ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے اور جاری ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے انتظامیہ بلدیہ غربی کی جانب سے تمام تر موجود وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی غلام فرید نے بلدیہ زون میں منتخب یوسی چیئرمین ، وائس چیئرمین اور کونسلرز سے ملاقات کے موقع پر کیا منتخب بلدیاتی نمائندوں نے بلدیہ زون میں موجود عوامی مسائل کے حوالے سے شکایات اور صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے گذارشات پیش کیں جس پر ایڈمنسٹریٹر نے بلدیاتی نمائندوں کو یقین دلایا کہ بلدیہ غربی میں جاری ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل اور رہائش پذیر عوام کو بلا تفریق اور برابری کی بنیاد پر سہولیات فراہم کرنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جبکہ منتخب نمائندوں کی جانب سے موصولہ شکایات کے اذالے کیلئے ایڈمنسٹریٹر نے اجلاس میں موجود بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ زون میں صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے تمام موجود وسائل اور افرادی قوت سے استفادہ حاصل کیا جائے جاری ترقیاتی کاموں میں منتخب نمائندوں کی مشاورت کو بھی یقینی بنایا جائے عوام کو سہولیات کی فراہمی کے عمل کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی اور اس عمل میں ملوث پائے جانے والے افسران و عملے کے خلاف سخت دفتری کاروائی عمل میں لائی جائے گی اجلاس میں موجود بلدیاتی افسران نے بلدیہ زون میں جاری صفائی ستھرائی اور جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ زون کی تمام یونین کونسلوں میں صفائی ستھرائی کا کام تسلسل سے جاری ہے جبکہ ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :