پیر سید عمران احمد شاہ کے والد پیر سید علی احمد صابرشاہ کا سالانہ عرس کل منعقد ہوگا

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:55

ساہیوال۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) ممبر قومی اسمبلی وقائمہ کمیٹی نجکاری کے چیئر مین پیر سید عمران احمد شاہ کے والد پیر سید علی احمد صابرشاہ کا سالانہ عرس کل بروز جمعرات بعدازنمازعشاء بمقام سادات منزل نئی آبادی جھال روڈ منعقد ہوگا، عرس کے موقع پر محفل نعت کا انعقاد کیاگیا جس میں ملک کے معرو ف نعت خواںمحمد شہبازقمر فریدی اور الحاج محمد یوسف میمن گلہائے عقیدت پیش کرینگے جبکہ نقابت کے فرائض شکیل احمد خان سرانجام دیںگے،محفل نعت کے اختتام پر پیر سید عمران احمد شاہ خصوصی دعا کرائیں گے ،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔