وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں کی زیر صدارت پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا اہم اجلاس

اجلاس میں ٹوکن اجراء ،کسٹمر ریلیشنز اور استقبالیہ کیلئے تھرڈ پارٹی خدمات حاصل کرنیکی منظوری ڈویثزنل ہیڈ کوارٹرز میںفاسٹ ٹریک کاونٹر ،موبائل سروسز کے اجراء کو 30 دسمبرتک حتمی شکل دی جائے،رانا ثنا ء اللہ خاں

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:53

وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں کی زیر صدارت پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ..
لاہور۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خاں کی سربراہی میں پنجاب لینڈریکارڈ اتھارٹی کی کارکردگی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کوڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کیپٹن ظفر اقبال نے بریفنگ دی،اجلاس کو بتایا گیا کہ اراضی ریکارڈ سنٹرزسے گزشتہ 9 ماہ کے دوران 36 لاکھ افراد کو خدمات فراہم کی گئیں،خدمات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے اور لوگوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام اراضی ریکارڈ سنٹرز میں انتظار گاہوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، زیادہ ٹرانزیکشن والی تحصیلوں میں لوگوں کی سہولت کے پیش نظر ایڈیشنل اراضی ریکارڈ سنٹرز بھی قائم کئے جا رہے ہیں،رواں ہفتہ سے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی طرف سے ساہیوال اور پاکپتن میں قانون گوئی کی سطح پر اراضی ریکارڈ سنٹرز کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے،رانا ثناء اللہ خاںنے قانونگوئی کی سطح پر اراضی ریکارڈز سنٹرز کے قیام اور غیر قانونی طور پر بھرتی ہونے والی452 سروس سنٹر آفیشلز کی معطلی کے اصولی فیصلے کو سراہا،اجلاس میں خدمات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اہم فیصلے بھی کیے گئے جن میں بنک آف پنجاب میں فرد کاونٹرز کے قیام، خدمات کی فراہمی کے لیے موبائل سروس کے آغاز، 9 ڈویثزنل ہیڈ کوارٹرز میں فاسٹ ٹریک کاونٹرز کے قیام، اراضی ریکارڈ سنٹرز میں انتظار گاہوں کے قیام اورپنجاب میں سب رجسٹرارز کے تمام دفاتر کو 30 دسمبر تک کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

ٹوکن کے اجراء کسٹمر ریلیشنز سروسز اور استقبالیہ خدمات کی فراہم کے لیے تھرڈ پارٹی کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں مالکان اراضی کو انتقالات کی نقول کی بذریعہ ٹی سی ایس فراہمی پر بھی غور کیا گیا،اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عائشہ حمید ، چیف فنانشل آفیسر کامران حفیظ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر نیوپراجیکٹس نے بھی شرکت کی۔