جماعةالدعوة سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کی کوئٹہ دھماکہ کی مذمت

بھارت افغانستان کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے بلوچستان و دیگر علاقوں میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث ہے،سربراہ جماعةالدعوة سیاسی امور

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) جماعةالدعوة سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے کوئٹہ دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت افغانستان کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے بلوچستان و دیگر علاقوں میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بھارت، امریکہ اور ان کے اتحادی افغان جنگ کو پاکستان کی سرزمین پر منتقل کرنا چاہتے ہیں۔ کوئٹہ جیسے شہروں میں پولیس، فوج اور دیگر سکیورٹی فورسز پر حملے اسی سلسلہ کی کڑی ہیں۔ عبدالرحمن مکی نے شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہے۔ انہوںنے شہداء کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔