Live Updates

لاہور،اعجازاحمد چوہدری کی رہائش گا ہ پر ممبر سازی مہم کے سلسلے میں این اے 127کے پارٹی رہنمائوں کا اجلاس

کارکنان گھر گھر جا کر عمران خان اور پارٹی کا پیغام پہنچائیں گے اور ممبر سازی کر یں گے این اے 127 انشاء اللہ پی ٹی آئی کاقلعہ ثابت ہو گا ، اعجازاحمد چوہدری کا رہنمائوں سے خطا ب

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:53

لاہور،اعجازاحمد چوہدری کی رہائش گا ہ پر ممبر سازی مہم کے سلسلے میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری کی رہائش گا ہ پرچئیر مین عمرا ن خان کی ہدایت پر جاری ممبر سازی مہم کے سلسلے میں این اے 127کے پارٹی رہنمائوں کا اجلاس منعقد ہو ا ،اجلاس میں شبیر سیال ، فیاض بھٹی ، میاں اختر حسین، امجد خان ، چوہدری صفدر سمیت دیگر پارٹی رہنمائوں کی شرکت ۔

اس موقع پر اعجازاحمد چوہدری نے رہنمائوں سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ کارکنان گھر گھر جا کر عمران خان اور پارٹی کا پیغام پہنچائیں گے اور ممبر سازی کر یں گے ، این اے 127 انشاء اللہ پی ٹی آئی کاقلعہ ثابت ہو گا ، 22اکتوبر کو حلقے میں عظیم شان ورکرز کنو نشن منعقد کیا جائے گا جس سے پارٹی کی مرکزی لیڈر شپ خطا ب کرے گی ۔انہوںنے کہاکہ (ن) لیگ کا عمران خان کی نااہلی کا خواب صرف خواب ہی رہے گا انشاء اللہ چئیرمین عمران خان اور سیکرٹر ی جنرل جہا نگیر خان ترین عدالت سے سرخرو ہو کر نکلیں گے اور لیگی درباریوں کو منہ کی کھا نی پڑی گی ،حکومت ہر محاذ پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکا م ہو چکی ہے ، حکمرانوں کی عیاشیاں اور لوٹ مار کی سزا غریب عوام بھگت رہے ہیں ، حکومت غریبوں کا خون چوس رہی ہے ، مہنگائی بے روزگاری بجلی کی لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جس دن سی(ن) لیگ کی حکومت آئی ہے عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے ،حکومتی تمام دعوے اور نعرے کھوکھلے ثابت ہوئے ہے عوام آج بدحال اور عوام خوشحال ہو چکے ہے ،حکمران کرپٹ ٹولہ عوام کی نہیں صرف شریف خاندان کی خوشحالی چاہتا ہے ، ترقی کے تمام تر دعوے جھوٹ کا پلندہ ہے ۔اس موقع پر عبدالکریم کلواڑ، خالد حسین بابا ، حاجی ولایت گجر، ملک عامر کھوکھر ، ملک خادم حسین ، علائو الدین ، ندیم جٹ ، ایوب نبی گجر، عدیل جوئیہ،ندیم شاکر،اسلم کامی، منفر گوندل ، مہر نعیم اللہ تاج، منیر جٹ، ساجد حسین ، میا ں شاہد ، وحید میو، فقیر حسین ، عمران مئیو، رانا انجم یعقوب ، ، مہر مانا، منظور ٹیپو، ذوالفقارایڈوکیٹ ، ناصر جٹ،عرفان عباسی ، فاروق شاہ، چوہدری اکرم ، شہاب الدین میو ، شہباز رحمانی ، عابد مغل ، محسن شاہ سمیت بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان نے شرکت کی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :