طلبہ علم اور تعلیم کو عملی میدان میں ملک و قوم کی ترقی کیلئے بروئے کار لائیں ،گورنرخیبرپختونخوا

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:53

طلبہ علم اور تعلیم کو عملی میدان میں ملک و قوم کی ترقی کیلئے بروئے کار ..
بنوں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے طلبا اور طلبات کو تاکید کی کہ وہ علم اور تعلیم کو اپنی عملی میدان میں ملک و قوم کی ترقی کیلئے بروئے کار لائیں اور اپنے ملک اور قوم کا نام روشن کریں۔گورنر نے تعلیم و تحقیق کے میدان میںبنوں یونیورسٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے یونیورسٹی کی انتظامیہ اور اساتذہ کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

وہ بدھ کے روزبنوںیونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے دوسرے کانووکیشن سے خطاب کررہے تھے۔ گورنرنے بنوں آمد پرتقریب کے مہمان خصوصی صدرمملکت ممنون حسین کوخوش آمدید کہا ۔گورنرنے اس موقع پر یونیورسٹی سے فارغ التحصیل طلباء اور طالبات کو مبارک باد دی اورکہاکہ آپ کی کامیابی پورے قوم و ملک کی کامیابی ہے۔

(جاری ہے)

گورنر نے اس موقع پر ضلع بنوں کے تاریخی اور جغرافیائی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ علاقہ پاکستان بننے سے پہلے بھی تجارتی اہمیت کا حامل تھااور آج بھی ،یہ علاقہ معاشی ترقی کی نکتہ نظر سے اہمیت کا حامل ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج جب پوری قوم پاک چین اقتصادی راہداری کے بدولت معاشی ترقی کی راہ پر کامیابی کے ساتھ گامزن ہے تو یہ علاقہ بھی اس لحاظ سے اپنی تاریخی اہمیت برقرار رکھے ہوئے ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں میران شاہ روڈ سے متصل ایک صنعتی بستی قائم کی جائیگی یہ صنعتی علاقہ وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقہ جات میں قائم ہونے والی چارصنعتی علاقوں میں سے ایک ہے۔انہوں نے کہاکہ بنوں ڈویژن سے متصل قبائلی علاقہ میں چند ایک میگا پراجیکٹ پرعملدرآمد جاری کے جنکی تکمیل اس پورے علاقے کے ساتھ ساتھ قومی معیشت پربھی مثبت اثرات مرتب ہو ںگے۔گورنرنے آخرمیں صدرمملکت ممنون حسین کاتقریب میں شرکت کرنے پرشکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :