مولانا ابراہیم جی اور مولانا سیف الرحمان حیدرا کی رحلت نے اہل چھچھ کی علمی دنیاکو ویران کردیا ہے،علماء کرام کا حضرو میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:53

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) مولانا ابراہیم جی اور مولانا سیف الرحمان حیدرا کی رحلت نے اہل چھچھ کی علمی دنیاکو ویران کردیا ہے ،آج چھچھ کا علمی طبقہ اپنے آپ کو یتیم محسوس کررہا ہے دونوں اکابر کی رحلت سے پیداء ہونے والے خلاء کو پر کرنا مشکل ہے ان خیالات کا اظہار جامعہ عربیہ اشاعت القرآن حضرو میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام شیخ الحدیث مولانا امتیاز خان مفتی اختشام الحق،شیخ الحدیث مولانا سید یوسف شاہ ،مولانا قاری چن محمد اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا ،شیخ الحدیث مولانا امتیاز خان نے کہا کہ ہمارا دونوں خاندانوں سے گہرا تعلق ہمیشہ رہا ہے ہمیں علمی بحث مباحثہ اور مسائل کے لیے ان حضرات سے ملاقاتیں رہی ہیں آج ان کی رحلت سے جہا ں ان کا خاندان صدمہ سے دوچار ہیں وہیں ہم بھی دکھ محسوس کررہے ہیں، انہوںنے کہا کہ ہمارا مسلک حنفی ہے اور دیگر مسائل میں ہم علماء دیوبند کے متبع ہیں، انہوںنے دونوں خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے ہمدردی کا اظہار کیا اس موقع پر شیخ الحدیث مولانا سید یوسف شاہ نے اکابر کے واقعات سے مجلس کو گل وگلزار بنا دیا ،اس موقع پرمولانا سیف الرحمان ؒ کے فرزند مولانا مطیع الرحمان ، مولانا فضل وہاب ،مولانا عبد الخالق،مولانا محمد جان ،مولانا قمر الاسلام ،مولانا رضوان،قاری نصیر احمد،مولانا عبد اللہ ،قاری فریدون،قاری الیاس،قاری عبد المالک،سمیت بڑی تعداد میں علماء طلباء موجود تھے۔