سکردو علمدار چوک پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ،پولیس نے شک کی بنیاد پر ایک شخص کو گرفتار کرلیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:51

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) سکردو علمدار چوک پر نامعلوم افراد کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ ۔

(جاری ہے)

پولیس نے شک کی بنیاد پر ایک شخص کو گرفتار کرلیا،تحقیقات جاری ،تفصیلات کے مطابق علمدار چوک پر کھڑی پائیو ڈور گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے باعث گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے تاہم پولیس کو کسی نے بھی درخواست نہیں دی ہے تاہم پولیس نے شک کی بنیاد پر ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے ان سے تحقیقات کی جائے گی سٹی تھانے میں موجود اہلکار مشتاق کے مطابق گاڑی پر فائرنگ کے حوالے سے کسی نے بھی کوئی درخواست نہیں دی ہے جس کے باعث کوئی مقدمہ درج نہیں ہوسکا ہے البتہ پولیس نے اپنی زمہ داری کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس سے تفتیش کی جائے گی۔