پیپلز پارٹی کے ممبر قانون ساز اسمبلی عمران ندیم کا سیشن جج ممتاز حسین کے والد حاجی غلام محمد کی وفات دکھ کا اظہار

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:51

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) پیپلز پارٹی کے ممبر قانون ساز اسمبلی عمران ندیم نے نامور سماجی شخصیت اور سینئر صحافی نثار عباس کے والد حاجی عباس سدپارہ سیشن جج ممتاز حسین اور ڈاکٹر اشرف کے والد حاجی غلام محمد کے وفات پر نہایت دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ حاجی عباس سدپارہ مرحوم ایک عظیم انسان تھے انہوں نے اپنی پوری زندگی سماجی امور میں صرف کر دی ، وہ ایک زمانے میں پیپلزپارٹی کے رہنماء بھی رہے ، ان کی موت سے جو خلا پیدا ہوا ہے اُسے پر کرنا ناممکن نہیں تو مشکل ضرور ہے ، ، انہوں نے حاجی عباس سدپارہ کی موت پر ان کے لواحقین نامور صحافی نثار عباس ، ذاکر عباس اور دیگر سے تعزیت کرتے ہوئے کہا حاجی عباس کی موت سے قوم ایک اچھے اور بہترین سماجی خدمت گار سے محروم ہو گئی ہے مصیبت کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے نثار عباس اور دیگر سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ ، اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عنایت کرئے اور اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔

متعلقہ عنوان :