لیگی کارکنوں نے خود وزیراعلیٰ کے دورے کے موقع پر بدمزگی پیدا کرنیکی کوشش کی، پی ایس ایف ضلع غذر

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:51

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء)پی وائی او ر پی ایس ایف ضلع غذر کے سینئر رہنمائوں سعادت علی،اکبر ولی ،جمشید،راشید،اور اکبر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں وزیراعلیٰ کی دورہ غذر کے موقع پر مسلم لیگی کارکنوں کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کو ذاتی آناکا مسلہ قرر دیتے ہوئے کہا ہے کہ لیگی کارکنوں نے خود وزیراعلیٰ کے دورے کے موقع پر بدمزگی پیدا کرنے ی کوشش کی ،انہوں نے کہا کہ ہلڑبازی لیگی کارکنوں کا وطیرہ رہاہے لیگی کارکنوں نے بلاوجہ تحصیل دار اور ایس ایچ او کے خلاف نعرہ بازی کر کے اپنا چہرہ بے نقاب کیا ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پہلے ہی سکیورٹی پلان طے شدہ تھا لیکن لیگی کارکنوں نے خود اپنے وزیراعلیٰ کے دورے کو بدمزگی کا شکار بنایا پی وائی او پی ایس ایف کے رہنمائوں نے مزید کہا کہ لیگی کارکنوں نے ماضی میں بھی چھوٹے ملازمین کو اپنی ذاتی مقاصد کے لیے بلیک میل کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں اور صوبائی حکمرانوں نے بڑے چوروں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے لیگی کارکن بیس لوگوں کو بھی جمع نہیں کرسکیں جبکہ چھ کارکنوں کا ٹولہ ہمیشہ بدنظمی اور انتشار پھیلانے میں مصروف عمل ہیں۔