گاہکوچ بالا روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے ، دس ہزار سے زائد گھرانے آباد ہیں لیکن روڈ کی حالت ناگفتہ بہ ہے ،گلاب شاہ

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:50

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع غذر کے انفارمیشن سیکرٹری گلاب شاہ،میراکبرسٹی صدر نفس جان،جنرل سیکرٹری ممتاز نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گاہکوچ بالا روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے عوام گاہکوچ بالا و عیشی میں دس ہزار گھرانے آباد ہیں لیکن روڈ کی حالت ناگفتہ ہونے کی وجہ سے عوام کو سفری سہولتوں میں مشکلات ہے تقریبا چار کلو میٹر کا راستہ گھنٹوں میں طے کیا جاتا ہے انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو ضلع غذر کے عوام سے محبت اور خلوص ہے تو فوری طور پر گاہکوچ بالا روڈ کا میٹلنگ کا حکم دیں لیکن موجودہ حکومت سے عوام غذر کوئی خاص خلوص نظر نہیں آتا ہے کیونکہ جب سے مسلم لیگ نون کی حکومت آئی ہے عوام غذر در در کی تکلیف برداشت کررہے ہیں ایک طرف گندم کا بحران ہیں۔