پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام سانحہ کارساز کے شہیدوں کی برسی کے حوالے سے ایک دُعائیہ تقریب کا انعقاد

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:50

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام سانحہ کارساز کے شہیدوں کی برسی کے حوالے سے ایک دُعائیہ تقریب منعقدہوا اجلاس میں ضلعی سینئر نائب صدر ظفر محمد شادم خیل،جنرل سیکرٹری بدرالدین بدر،ڈپٹی جنر ل سیکرٹری واجدگلگتی انفارمیشن سکرٹیری گلاب شاہ بلبل آفس سیکرٹری میر اکبر،پی پی پی سب ڈویژن پونیال اشکومن کے صدر روزمن خان جنرل سکرٹیری محمد ابراہیم اور سٹی پی پی پی کے صدر نفس جان کے علاوہ دیگر پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں نے شرکت کی پی پی پی ضلع غذر کے رہنمائوں نے سانحہ کار ساز کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا جبکہ غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا انہوں نے کہا کہ مملکت خدادادپاکستان جمہوریت کی بقاء اور بحالی کے لیے پی پی پی کے شہیدوں کی قربانیوں کو ہرگز فراموش نہیں کیا جاسکتا ملک میں جمہوریت کی خاطر پارٹی کارکنوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں پی پی ملک کی واحد جماعت ہے جسکی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے بعدازاں سکرٹیریٹ میں شہیدوں کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

۔

متعلقہ عنوان :