ْ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت وسیلہ تعلیم میں ضلع غذر کو نظر انداز کیا گیا، مایون خان

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:50

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) تحریک انصاف پونیال کے صدر مایون خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت وسیلہ تعلیم میں ضلع غذر کو نظر انداز کیا گیا اس پروگرام کے تحت گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع سے بیالیس ہزار بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں سابقہ حکومت کی طرح موجودہ حکومت بھی ضلع غذر کو دور سے یا غُرور سے دیکھتی ہے جسکی وجہ سے ان کو مسائل نظر نہیں آرہے ہیں حالانکہ غذرمیں بھی بچے غالبا غربت ہی کی وجہ سے بچے سکول نہیں جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

بروز بدھ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بڑے تو بڑے ہیں لیکن معصوم بچوں کے ساتھ بھی سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا گیا ہے حکومت عوامی فلاح بہود کے نام پر ریت کے گروندے بنانے کی بجائے ریت کے گروندوں سے کھیل کر ابتدائی عمر کے اہم ایام ضائع کرنے والے بچوں کو سکول کا راستہ دیکھا دیں ہر کام میں ضلع غذر کو نظر انداز کیے جانے کے سب آج ان کے ذمہ داران عوام کے سامنے منہ چھپائے پھرتے ہیں لوگوں کا اعتماد اُٹھ گیا ہے لوگ اب صرف اور صرف تحریک انصاف کی طرف دیکھ رہے ہیں کیونکہ تحریک انصاف صحت اور تعلیم کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور حکومت میں آنے کے بعد ایک خوش گوار انقلاب لائے گی۔۔۔

متعلقہ عنوان :