پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں وتقرریاں ، 4میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

ترقی پانے والے لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کو صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر کو کورکمانڈر ملتان تعینات کردیا گیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:49

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں وتقرریاں ، 4میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی،ترقی پانے والے لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کو صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر کو کورکمانڈر ملتان تعینات کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں وتقرریاں کی گئی ہیں جن کے تحت 4میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے ۔

ترقی پانے والوں میں میجر جنرل ماجد احسان ،میجر جنرل عامر عباسی ، میجر جنرل عبداللہ ڈوگر اور میجر جنرل حمود الزمان شامل ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نئے ترقی پانے والے لیفٹننٹ جنرل ماجد احسان کو صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر کو کورکمانڈر ملتان تعینات کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :