صدرمملکت نے بنوں کیلئے تعلیمی خدمات پر وفاقی وزیراکرم درانی کوضلع کے سرسیداحمدخان کاخطاب دیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:49

صدرمملکت نے بنوں کیلئے تعلیمی خدمات پر وفاقی وزیراکرم درانی کوضلع ..
بنوں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے ضلع بنوںمیں تعلیم کے فروغ اور تعلیمی اداروں کو قائم کرنے کے حوالے سے خدمات پر وفاقی وزیر تعمیرات اکرم خان درانی کوضلع کیلئے سرسیداحمدخان کے طور پر یاد کیا۔بنوں یونیورسٹی آف سائنس اور ٹیکنالوجی کے دوسرے کانووکیشن سے اپنے خطاب میں صدرمملکت نے اکرم خان درانی کی خدمات کی تعریف کی اور انہیں بنوں میںتعلیم کے فروغ کے صلے میںسرسیداحمدخان کاخطاب دیا۔

(جاری ہے)

اکرم خان درانی نے بنوں میں میڈیکل کالج ب،یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے قیام میں اہم کردار ادا کیاہے جن میں تعلیمی اداروں کے علاوہ بنوں میں انجینئرنگ یونیورسٹی کاکیمپس ،کامرس کالجز ،بوائزاینڈگرلز سکول اورکالجز شامل ہیں اس موقع پر وفاقی وزیر اکرم درانی درانی نے اپنے لئے تعریفی کلمات پر صدرمملکت کا شکریہ ادا کیا اور بنوں میں مزید تعلیمی اداروں کو قائم کرنے کے حوالے سے جدوجہد جاری رکھنے کا وعدہ کیا۔

متعلقہ عنوان :