ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خاتون نے دو ساتھیوں کی مدد سے شوہر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:47

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء)خاتون نے دو ساتھیوں کی مدد سے شوہر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔

(جاری ہے)

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاں 388ج ب کے عبد الخالق کے مطابق اس نے اپنی بیوی کو غیر اخلاقی حرکات سے منع کیا جس پر وہ طیش میں آ گئی اور اپنے ساتھی عبد الحفیظ اور اشفاق کی مدد سے عبد الخالق کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ۔ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔