کوئٹہ اور بنوں میں ہونے والے دہشتگردانہ واقعات قابل مذمت ہیں ،ْشاہی سید

دہشت گردی کے منہ کھولے عفریت کے سامنے آنکھیں بند کرنے والوں کو تاریخ کھی معاف نہیں کرے گی ،ْمیڈیا سے گفتگو

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:26

کوئٹہ اور بنوں میں ہونے والے دہشتگردانہ واقعات قابل مذمت ہیں ،ْشاہی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ کوئٹہ اور بنوں میں ہونے والے دہشتگردانہ واقعات قابل مذمت ہیں ،ْ دہشت گردی کے منہ کھولے عفریت کے سامنے آنکھیں بند کرنے والوں کو تاریخ کھی معاف نہیں کرے گی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شاہی سید پاکستان انتہائی اہم د وراہے پر ہے کسی قسم کی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

ملک کے کئی سیاسی اکابرین نے قومی سلامتی اور بقا کا مسئلہ پس پشت ڈال کر اقتدا ر کی رسہ کشی میں مصروف عمل ہیں۔ دہشت گردی کے منہ کھولے عفریت کے سامنے آنکھیں بند کرنے والوں کو تاریخ کھی معاف نہیں کرے گی ۔متواتر دہشت گردی کے واقعات کے باوجود بھی ہم ہوش کے ناخن نہیں لے رہے ہیں۔دنیا کی واحد سپر پاور کے سربراہ کے بیانات اور خطے کے حالیہ واقعات کے بعد ہم سب کو اپنی آنکھیں کھول دینی چاہیے۔ دہشت گردی کے واقعات جہاں بھی ہوں ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں،سینیٹسول و عسکری قیادت کے درمیان فاصلوں کا تاثر قومی سلامتی کے لیے انتہائی خطر ناک ثابت ہوسکتا ہے ۔شہدا کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور زخمیوں کو فوری صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں ۔

متعلقہ عنوان :