احتساب عدالت میں بدعنوانی ریفرنس کے ملزم وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وکیل کا پیش نہ ہونا تاخیری حربہ ہے ،ْنیئر حسین بخاری

وزیر خزانہ اسحاق ڈار استعفیٰ دے کر مقدمے کا سامنا کریں ،ْ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل کا بیان

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:26

ا سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل اور سابق چیئر مین سینٹ نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ احتساب عدالت میں بدعنوانی ریفرنس کے ملزم وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وکیل کا پیش نہ ہونا تاخیری حربہ ہے ،ْ وزیر خزانہ اسحاق ڈار استعفیٰ دے کر مقدمے کا سامنا کریں ۔۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے کہاکہ وزیرخزانہ کی بحیثیت ملزم احتساب عدالتوں میں پیشی بھگتنا جگ ہنسائی ہے ۔

قوم یہ سوال پوچھنے میں حق بجانب ہے کہ چارٹرٹڈ اکائونٹنٹ کی بیرون و اندرون ملک بے حساب جائیدادیں کیسے بن گئیں ۔ نیئر بخاری نے کہا کہ بدعنوانی کے ملزمان جتنی بھی بہانے بازیاں کریں قوم کی ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ قومی خزانے کی چوری کے ملزم کو خزانے کا نگہبان رکھنا غیر مناسب ہے ۔ عالمی ادارے قرض کی رقم دینے کو تیار نہیں اور نہ اہل لیگ نے قومی رقم پر بدعنوانی کے نامزد ملزم کو خازن بنا ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :