شیخوپورہ ‘شارٹ سرکٹ سے زور دار دھماکہ‘دربار کی چھت گرنے سے گدی نشین جاں بحق ‘10زائرین ملبے تلے دب کر زخمی

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:26

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) شیخوپورہ میں شارٹ سرکٹ سے زور دار دھماکے سے دربار کی چھت گرنے سے گدی نشین جاں بحق اور 10 زائرین ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق امامیہ کالونی میں واقع ایک دربار میں شارٹ سرکٹ کے باعث زور دار دھماکہ ہوا جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے دربار میں آگ لگ گئی آگ کی اتنی زیادہ شدت تھی کہ اسکی وجہ سے دربار کی چھت نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں دربار کا گدی نشین شہزاد ملبے تلے دب آ کر جابحق ہو گیا ،ْ خواتین اور بچوں سمیت 10 زائرین شدید زخمی حالت میں ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے ملبے تلے سے باہر نکال لیے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد انہیں مقامی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا دھماکے کے بعد دربار میں بھگ دڑ مچ گئی پورے علاقے میں کہرام مچ گیا متعلقہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ۔

متعلقہ عنوان :