اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت
تازہ ترین : 1
اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت

دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانا ہمارا اصل مشن اور ترجیح ہونی چاہیے ،ْ بیان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2017ء)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ نے کوئٹہ میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانا ہمارا اصل مشن اور ترجیح ہونی چاہیے ۔ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ بے گناہ پاکستانیوں کے جان لینے والے ہمارے دشمنوں کے ایجنٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانا ہمارا اصل مشن اور ترجیح ہونی چاہئے اور یہ مقصد دہشت گردی کے خلاف اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ قائد حزب اختلاف نے شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 18/10/2017 - 21:26:07

اپنی رائے کا اظہار کریں