وزیراعلی سندھ سے برطانیہ کی ڈپٹی ہائی کمشنر ایلین برنس کی ملاقات

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:46

وزیراعلی سندھ سے برطانیہ کی ڈپٹی ہائی کمشنر ایلین برنس کی ملاقات
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے وزیراعلی ہائوس میں برطانیہ کی ڈپٹی ہائی کمشنر کراچی Ms Elin Burns نے ملاقات کی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پاک برطانیہ کے تعلقات وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہورہے ہیں ۔

انہوں نے برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو صوبہ سندھ میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی بھی پیشکش کی۔ وزیراعلی سندھ نے برطانیہ ڈپٹی ہائی کمشنر کو سندھی اجرک اور سندھی میوزک کی سی ڈیز بطور تحفہ پیش کیں۔ ملاقات میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن مسٹر اسٹیو کراسمین اور وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :