ڈی ویلیئرز ٹیسٹ کھیلنے والے تمام ممالک کے خلاف سنچری بنانے والے جنوبی افریقہ کے تیسرے اور مجموعی طور پر ساتویں بلے باز بن گئے

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:46

ڈی ویلیئرز ٹیسٹ کھیلنے والے تمام ممالک کے خلاف سنچری بنانے والے جنوبی ..
پارل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) اے بی ڈی ویلیئرز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے تمام مستقل رکن ممالک کے خلاف ون ڈے سنچری بنانے والے جنوبی افریقہ کے تیسرے اور مجموعی طور پر ساتویں بلے باز بن گئے، انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں شاندار سنچری بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا، یہ ان کی بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ون ڈے سنچری ہے، اس کے ساتھ ہی وہ تمام مستقل رکن ممالک کے خلاف سنچری بنانے والے جنوبی افریقہ کے تیسرے اور مجموعی طور پر ساتویں کھلاڑی بن گئے، اس سے قبل رکی پونٹنگ، ہرشل گبز، سچن ٹنڈولکر، ہاشم آملہ، ویرات کوہلی اور روز ٹیلر بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :