پاک فوج کے چار میجرجنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) پاک فوج کے چار میجرجنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق بدھ کے روز چار میجرجنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدیپر ترقی دی گئی، لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں میجر جنرل عبداللہ ڈوگر ، میجر جنرل حمود الزماں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پرترقی پانے والوں میں شامل ہیں،میجر جنرل ماجد احسان اور میجر جنرل عامرعباسی کوبھی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پرترقی دی گئی ہے،لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانیوالے ماجد احسان صدر این ڈی یو تعینات کیے گئے ہیں جبکہ لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانی والے عبداللہ ڈوگرکور کمانڈر ملتان تعینات ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :