Live Updates

پشاور، پاکستان تحریک انصاف کا اہم اجلاس

عمران خان اور وزیراعلی پرویز خٹک اور پارلیمانب بورڈ اس بار پی کے ون کیلئے ایماندار اور مخلص شخص کو ٹکٹ دے،محمد شفیق یوسفزئی

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:23

ْ پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کا ایک اہم اجلاس رنگ روڈ یونین کونسل خالصہII میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت پی ٹی آئی کے انفارمیشن سیکرٹری لیبر ونگ ڈسٹرکٹ پشاور محمد شفیق یوسفزئی نے کی ‘ اجلاس میں پی ٹی آئی ورکروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ‘ محمد شفیق یوسفزئی نے کہا ہے کہ پی کے ون میں ترقیاتی کام ادھورے رہ چکے ہے ایم پی اے نہ ہونے کی وجہ سے کام رک گئے ہے ہم چیئرمین عمران خان اور وزیراعلی پرویز خٹک اور پارلیمانب بورڈ سے بھی پر زور مطالبہ کرتا ہوں کہ اس بار پی کے ون کیلئے ایماندار اور مخلص شخص کو ٹکٹ دیا جائے تاکہ پی کے ون کے ساتھ سوتیلے ماں جیسا سلوک نہ ہوں اور پی کے ون کا ٹکٹ میرٹ پر دیا جائے ‘انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں روز بروز لوگ شامل ہو جاتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ سینئر‘ جونیئر اور تمام ورکروں کو یکساں عزت دیا تو سسٹم خود بخود ٹھیک ہو جائے گا‘ انہوں نے مزید کہا کہ خدارا پی کے پر رحم کریں اور ٹکٹ دینے میں اچھا فیصلہ کریں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات