سانحہ کارساز پاکستان پیپلز پارٹی کی قربانیوں کا ایک عظیم باب ہے،خورشید شاہ
تازہ ترین : 1
سانحہ کارساز پاکستان پیپلز پارٹی کی قربانیوں کا ایک عظیم باب ہے،خورشید ..

سانحہ کارساز پاکستان پیپلز پارٹی کی قربانیوں کا ایک عظیم باب ہے،خورشید شاہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ سانحہ کارساز پاکستان پیپلز پارٹی کی قربانیوں کا ایک عظیم باب ہے۔ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں جمہوریت کیلئے بے مثال قربانیاں دیں۔ بے نظیر بھٹو نے اپنی جرات مندانہ قیادت سے ملک کو مضبوط اور جمہوریت کو مستحکم کیا۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ شہدائے کارساز کو ان کی جرات اور بہادری پر سلام پیش کرتے ہیںآج کا دن جمہوریت اور آزادی کیلئے قربانیوں کی یاد کا دن ہے۔

جمہوریت کیلئے ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو اور پی پی پی کے لیڈروں اور کارکنوں کی قربانیاں تاریخ کا ناقابل فراموش باب ہے۔جمہوریت اور عوام کے حقوق کیلئے ہم قربانیوں کی داستان رقم کرتے رہیں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 18/10/2017 - 21:31:41

اپنی رائے کا اظہار کریں