اٹک،متحدہ علما ء کونسل مذہبی طبقات کی نمائندہ تنظیم ہے سیاسی میدان میں مقام رکھتے ہیں،حافظ محمد صدیق

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:31

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) متحدہ علما ء کونسل ضلع اٹک تمام مذہبی طبقات کی نمائندہ تنظیم ہے سیاسی میدان میں ہم اپنا ایک مقام رکھتے ہیں علماء کونسل اور اٹک کی سیاست لازم و ملزوم ہیں متحدہ علماء کونسل کو اگر اٹک کی سیاست سے علیحدہ کیا جائے تو ضلع اٹک کی سیاست بحران کا شکار ہو جائے گی سیاسی بصیر ت سے خالی ذہن لوگوں کی تنقید کا جواب دینا بھی مناسب نہیں سمجھتے ان خیالات کا اظہار چیئرمین متحدہ علماء کونسل ضلع اٹک حافظ محمد صدیق نے مرکزی سیکرٹریٹ مسلم لیگ (ق) مدنی چوک اٹک میں میڈیا سے گفتگو میں کیا ہے اس موقع پر جنرل سیکرٹری قاری انور شاکر ، مفتی قاری فتح محمد ، قاری عثمان حیدری، قاری محمد یاسر، مولانا مفتی عبدالواحد، سٹی صدر مسلم لیگ (ق) حاجی اکرم خان، کونسلر شیخ نثار احمد بھی موجود تھے حافظ محمد صدیق نے کہا کہ متحدہ علماء کونسل کا اٹک میں وجود اُس وقت عمل میں لایا جب سیاسی اور مذہبی انتشار کو ایک وحدت کی ضرورت تھی او ر یہ وحدت ہمیں شیخ القرآن کی میراث میں ملی ہے علماء کونسل کا طرہ امتیاز ہے کہ ہر اہم مسئلہ پر آواز اُٹھا کر کلمہ حق بلند کیا علماء کونسل نے مولانا فضل الرحمن کو اُس وقت خوش آمدید کہا جب دنیا وردی والوں کو سلام کر رہی تھی ہماری سیاست جے یو آئی کی ہمہ گیر پالیسی کا نتیجہ ہے جے یو آئی اٹک نے گزشتہ انتخابات میں ایک جاگیر دار کو ٹکٹ دے کر جماعت کی کیا خدمت کی تھی ہم نے ہمیشہ اپنا مثبت سیاسی رول پلے کر کے اہم کر دار اد ا کیا ہے جبکہ کبھی کسی کا ووٹ بینک خراب نہیں کیا ۔

متعلقہ عنوان :