بشام سمیت ضلع بھر میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر شدت 4.2ریکارڈ کی گئی، تاہم ضلع بھر میں کو ئی جا نی نقصان نہیں ہوا

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:31

بشام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) شانگلہ کے مر کزی شہر بشام سمیت ضلع بھر میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.

(جاری ہے)

2ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کا مرکز کوہ ہند و کش تھا، تفصیلات کے مطابق بدھ کے دوپہر شانگلہ کے مر کزی شہر بشام سمیت شانگلہ بھر میں زلزلے کے زور دار جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت کی وجہ سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے دکانوں، مارکیٹوں اور گھروں سے باہر نکل آئے، پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی مرکز کوہ ہندوکش ، گہرائی 125کلو میٹر جبکہ شدت 4.2ریکارڈ کی گئی، شدت زلزلے کی وجہ سے تاہم ضلع بھر میں کسی قسم کی کو ئی جا نی نقصان کی اطلا ع موصول نہیں ہو ئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :