Live Updates

فیصل آباد،تحریک انصاف میں مقامی سطح پر ایک بار اختلافات سامنے آنا شروع ہوگئے

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:31

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) تحریک انصاف میں مقامی سطح پر ایک بار اختلافات سامنے آنا شروع ہوگئے ،پیپلزپارٹی کو چھوڑ کرتحریک انصاف میں شامل ہونے رہنمائوں پر تحریک انصاف کی مقامی قیادت اور بنیادی کارکنوں نے پھر شک کرناشروع کردیا ، راجہ ریاض ، رانا زاید توصیف، میجر(ر) عبدالرحمن مشتاق چیمہ دوبار پیپلزپارٹی میں شامل ہوسکتے ہیں ، سابق صدرآصف علی زرداری کی ہدایت فیصل صالح حیات نے رابطے شروع کردیئے ،تحریک انصاف کی قیادت پریشان، پارٹی میں اختلافات کے سلسلہ میں کارکنوں نے اپنے اپنے خطوط میںچیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور پارٹی کو مزکری قیادت کو آگاد کردیاآن لائن کو ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کی مقامی قیادت اور کارکنوں نے فیصل آباد میںعہدوں کی بند ربانٹ پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کے کارکنوں اور سنجیدہ سوچ رکھنے والے غیر سیاسی شہریوںنے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران سمیتPTI کی اعلی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ پرانے اور مخلص کارکنوں کی مشاورت کے بغیر مفاد پرستوں کو عہدوں کی تقسیم بند کرکے محنتی و وفادار کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی جائے بصورت دیگر پارٹی کو نقصان پہنچے گا اور آئندہ انتخاب میں تحریک انصاف مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہے گی درجنوں مخلص کارکنوں نے اپنے اپنے خطوط میںچیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ،جنرل سیکرٹری جہانگیرترین اور دیگر مرکزی قائدین کوباور کرایا ہے کہ ملک کا کرپٹ ترین سابق صدرزرداری جوانتہائی سازشی انسان ہے اس نے جھنگ کے فیصل صالح حیات کو ٹاسک دیا کہ وہ پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کوہر قیمت پر واپس لائیںجن میں سابق وفاقی وزیر مشتا ق احمد چیمہ ،سابق صوبائی وزیرراجہ ریاض ، سابق ضلعی ناظم رانا زاید توصیف، سابق تحصیل ناظم میجر(ر) عبدالرحمن اور دیگر شامل ہیںلگتاہے کہ بلاول بھٹو کے جلسہ جھنگ میں واپس پیپلزپارٹی میں جانے کا اعلان کر ینگے انہوں نے کہا کہ جو لوگ عام آدمی سے ہاتھ ملانا گوارہ نہیں کرتے وہ کارکنوں کی کیا عزت کرینگے انہوں نے کہا کہ سیاسی شعور رکھنے والافیصل آباد کاہر خاص و عام بخوبی جانتا ہے کہ انتہائی مفاد پرست عناصراپنے سرمایہ کے زور پر ڈنگ ٹپائو کیلئے نہیںمحض مفادات کے حصول کیلئے تحریک انصاف شامل ہو رہے ہیں کارکنوں نے کہا کہ اگر خد انخواسطہ تحریک پر آزمائش کا وقت آیا تو ایسے مفاد پرست دور بین سے بھی نظر نہیں آئینگے ،
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :