درآمدی اشیاء پر درآمدی ڈیوٹی سے سمگلنگ میں اضافہ ہوگا ،ناصر حمید خاں

درآمدی ڈیوٹی میں اضافہ سے اشیاء کی قیمت میں5سی80فیصد اضافہ ہوشربا مہنگائی کو جنم دے گا، چیئرمین پاسپیڈا

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) تاجر راہنما و پاکستان آٹو موبائل سپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن(پاسپیڈا) کے مرکزی چیئرمین ناصر حمید خاں نے حکومت کی جانب سی731درآمدی اشیاء پر درآمدی ڈیوٹی میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلہ سے سمگلنگ میں اضافہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ریگولیٹری ڈیوٹی سے صنعتوں کے لیے درآمد کیا گیا خام مال مہنگا ہوگا جس سے صنعتوں کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے اشیاء کی قیمتیں بڑھیں گے جس کے باعث ملکی برآمدات جو پہلے ہی تنزلی کا شکار ہیں ان میں مزید کمی ہوگا اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی سے حکومتی مشکلات میں اضافہ ہوگا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ناصر حمید نے کہا کہ اس خام مال اور دیگر اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی کا نفاذنہ کیا جائے جو ملک میں تیار نہیں ہورہی انہوںنے کہا کہ ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ سے اشیاء کی قیمت میں5سی80فیصد اضافہ ہوشربا مہنگائی کو جنم دے گا جس سے سمگلنگ میں اضافہ ہوگا جس سے مقامی اشیاء کی مانگ میں کمی سے ملکی صنعت متاثر ہوگی۔

انہوںنے کہا کہ ضروری خام مال پرریگولیٹری ڈیوٹی کا نفاذ نہ کیا جائے اس سے مقامی صنعت متاثر ہوگی کیونکہ یہ خام مال انڈسٹریز استعمال کرتی ہیں اگر یہ خام مال مہنگا ہوا تو یقینی طور پر پیدواری لاگت بڑھے گی جس سے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے ہوشربا مہنگائی جنم لے گی اس لیی731 اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے اور تاجر و صنعتکارتنظیموںسے مشاورت سے ہی کوئی فیصلہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :