گوجرانوالہ : پولیس نے کالج میں گھس کر لڑکیاں چھیڑنے والے برقع پوش اوباش نوجوان کو گرفتار کرلیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:27

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) پولیس نے کالج میں گھس کر لڑکیاں چھیڑنے والے برقع پوش اوباش نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے گورنمنٹ اسلامیہ کالج گرلزپوسٹ گریجویٹ میں ایک لڑکا برقع پہن کر لڑکیوں کی کلاس میں گھس گیا اور ایک گھنٹے تک طالبات کو تنگ کرتا رہا۔

(جاری ہے)

جب طالبات سے برداشت نہ ہوا تو انہوں نے شور مچانا شروع کردیا۔

شور مچانے پر پرنسپل نے فوراً ایکشن لیا اورجیسے ہی برقع اٹھایا تو اندر سے لڑکی کے بجائے لڑکا نکلا۔ برقعے کے اندر سے لڑکا نکلتا دیکھ کر کالج میں موجود تمام لوگ حیران رہ گئے۔ بعدازاں پرنسپل نے لڑکے کو پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس کے مطابق برقعے کے اندر سے نکلنے والے لڑکے کانام زوار حیدر ہے اور وہ زولوجی کا طالبعلم ہے۔۔

متعلقہ عنوان :