عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنا ہماری ذمہ داری میں شامل ہے ،جس کو ہم پورا کریںگے ،

چوہدری مقبول حسین ن آئندہ انتخابات میں ہماری جماعت اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی، وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:20

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء)عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنا ہماری ذمہ داری میں شامل ہے ،جس کو ہم پورا کریںگے جبکہ آئندہ انتخابات میں ہماری جماعت اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی،کیونکہ عوام کی خدمت ہمارا فرض ہے ان خیالات کااظہار وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری مقبول حسین نے اپنے دفتر میں مسلم لیگ ن کے عہدیداروں اور ورکروں کے مسائل سننے کے بعد کیا،اس موقع پر نائب صدر پنجاب مسلم لیگ ن یوتھ وحید اکرم میر،ضلعی آرگنائزر مسلم لیگ ن یوتھ مرزا زاہد اختر،سابق ضلعی جنرل سیکرٹری کونسلر بلدیہ راجہ ظفر اقبال ،قاضی طارق ،ملک وسیم اختر،خان نثار بنگشن کونسلر،ناصر بھٹی کونسلرکے علاوہ معززین شہر موجود تھے،اس موقع پر کونسلرز نے کہا کہ شہر سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ صفائی کا بہتر نظام کے ساتھ ساتھ موٹرسائیکل رکشہ جات کو اڈوں میں پابند کرنا جیسے معاملات کو ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائے،جبکہ اس ضمن میں مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداروں موٹرسائیکل رکشہ جات کی یونین کے عہدیداروں سے باہمی مشاورت سے عوامی مفادات کے ان مسئلوں کو حل کیا جانا ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ اگر معاملات یہی رہے تو آئندہ آنے والے انتخابات ہمارے لیے ایک مشکل امتحان ثابت ہوںگے کیونکہ عوام اپنے مسائل کے حل کیلئے پریشان ہیں جس پر وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری مقبول حسین نے کہا کہ اس ضمن میں مختلف کونسلرز اور معززین پر ٹیمیں تشکیل دی جائیںگی جن کی مشاورت سے تمام مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی جبکہ ہمیں ذاتیات سے نکل کر اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کر کے ایک دوسرے کو برا کہنے کی بجائے مل بیٹھ کر معاملات حل کرنا ہوںگے۔