دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا،آئی جی پی پنجاب

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اب تک1400پولیس افسران واہلکارجام شہادت نوش کر چکے ہیں پولیس فورس کے لئے جدید سہولیات کی فراہمی کے ساتھ انہیں صحیح معنوںمیں عوام کا خادم بنانا اولین ترجیح ہے عوام کے ساتھ بدتمیزی و بدسلوکی اور مجرمانہ سرگرمیوں کے مرتکب افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے گی، کیپٹن (ر ) عارف نواز خان کا پولیس دربار سے خطاب

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:19

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا،آئی ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر ) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اب تک1400پولیس افسران واہلکارجام شہادت نوش کر چکے ہیں پولیس فورس کے لئے جدید سہولیات کی فراہمی کے ساتھ انہیں صحیح معنوںمیں عوام کا خادم بنانا اولین ترجیح ہے عوام کے ساتھ بدتمیزی و بدسلوکی اور مجرمانہ سرگرمیوں کے مرتکب افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوںنے پولیس لائنزراولپنڈی میں ریجنل پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کیاقبل ازیں پولیس لائن آمد پرپولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی جبکہ آئی جی نے پولیس شہدا کی یادگار پر پھولو ں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی دربار میں آر پی او ر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان راجہ، سی پی او راولپنڈی اسرار احمد خان عباسی، اٹک ، چکوال اورجہلم کے ڈی پی اوز، سی ٹی او راولپنڈی شاہد یوسف، کائونٹر ٹیررا ز م ڈیپارٹمنٹ ، پنجاب ہائی وے پٹرول، سپیشل برانچ اور راولپنڈی ریجن کے سینئر پولیس افسران اور جوانوں نے شرکت کی آئی جی عارف نواز خان نے کہا کہ پولیس کی فلاح و بہبود اور ان کو حفاظت فراہم کرنے کیلئے انقلابی اقدامات کئے جا رہے ہیں جن میں رسک الائونس کی بحالی، افسران کی تیزترقی ، بلٹ پروف جیکٹوں اور جدید ہتھیاروں کی فراہمی کی شامل ہیں انہوںنے کہاکہ پولیس میں شفافیت اور احتساب کا جامع طریقہ کار وضع کیا گیا ہے اور تھانہ کلچر کی تبدیلی کیلئے انقلابی اقدامات کئے گئے ہیں جن کے تحت پنجاب بھر میں تمام تھانوں میں فرنٹ ڈیسک قائم کئے گئے ہیں ،ایف آئی آر کی رجسٹریشن میں شفافیت پیدا کرنے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا گیا ہے اور کسی بھی ناانصافی یا زیادتی کی صورت میں آن لائن شکایت اندراج کرائی جا سکتی ہے جس کی نگرانی اعلی پولیس افسران کرتے ہیں تاکہ پولیس کو عوام دوست بنایا جا سکے انہوںنے کہاکہ میںپنجاب پولیس کے سربراہ ہونے کی حیثیت سے بطور والد ہر ضرورت اور مسائل پر پوری نظر رکھوں گااور ہر ممکن اس کو حل کرونگااورپولیس کی مراعات میں اضافہ کیلئے انقلابی اقدامات جنگی بنیادو ں پر کئے جا رہے ہیں جن میں ڈیلی الائونس میں اضافہ ، صحت اور تعلیم کی جدید سہولیات کی فراہمی اور ملازمین کیلئے صاف ستھری رہائشوں اور اعلی معیار کے کھانے کی دستیابی شامل ہیںانہوںنے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 400 1پولیس افسران اورا ہلکاروں نے قربانیاں پیش کی ہیں جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا کیونکہ پولیس دہشت گر دی کے خلاف ہر اول دستہ کا کردار ادا کر رہی ہے اور افسران اور جوانوں نے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کرکے عوام میں احساس تحفظ پیدا کیاانہوںنے کہاکہ تفتیش کے جدید طریقے استعمال کئے جائیں اور تشدد سے مکمل اجتناب کیا جائے اور پولیس مظلوم کا ساتھ دے اور عوام کے مسائل حل کرکے عوام میں مقبولیت حاصل کی جائے اور عوام کا اعتماد حاصل کیا جائے انہوں نے کہا کہ کوئی پولیس فورس عوا م کے تعاون کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتی لہٰذا پولیس افسران ہر سطح پر عوام سے رابطوں میں اضافہ کریں ، عوام کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں اور بدتمیزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی یونیفارم میں مجرموں کا ساتھ دینے والے اور جرائم کی پشت پناہی کرنے والوں کیلئے پنجاب پولیس میں کوئی جگہ نہیں اور کوئی پولیس اہلکار کسی بھی مجرمانہ سرگرمی میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میںلائی جائیگی انہوں نے پنجاب کی تمام پولیس لائنز میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کے احکامات جاری کئے اور راولپنڈی پولیس لائنزمیں پانی کی فراہمی کیلئے جدید ٹیوب ویل کا افتتاح کیا۔

متعلقہ عنوان :