موجودہ حکومت کی منافقت پر مبنی پالیسی سامنے آچکی ہے، خواجہ آصف جاوید

سابق ضلع ناظم پر اینٹی کرپشن میں جھوٹے مقدمات کا اندراج اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے،پی پی پی رہنماء

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:19

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) موجودہ حکومت کی منافقت پر مبنی پالیسی سامنے آچکی ہے کیونکہ سابق ضلع ناظم پر اینٹی کرپشن میں جھوٹے مقدمات کا اندراج اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے،ان خیالات کااظہار پی پی پی پی کے صوبائی راہنما سابق تحصیل ناظم خواجہ آصف جاوید نے اپنے دفتر میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں کیا،اس موقع پر زبیر ڈار،چوہدری بشارت علی،راجہ آفتاب احمد،راجہ احمد علی اسد کے علاوہ سینکڑوں کارکن موجود تھے،انہوں نے کہا کہ جب میاں نواز شریف خاندان کے خلاف جے آئی ٹی بنی اور وہ عدالت عظمیٰ سے نااہل ہوئے تو انہوں نے نہ تو قانون کی پاسداری کی اور نہ ہی اداروں کا احترام کیا،جبکہ ضلع ناظم نے اپنے دس سالہ دور حکومت میں مکمل اختیارات ہونے کے باوجود کسی کے خلاف انتقامی کاروائی نہیں کی بلکہ میرٹ پر عوام کو تعمیر و ترقی کے منصوبے مکمل کروا کر ضلع میں اپنا نام پیدا کیا،انہوں نے کہا کہ اب وہ جب پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں تو موجودہ حکومت نے ان کے خلاف نام نہاد جعلی مقدمات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے تاکہ ان کے خلاف اس قسم کے مقدمات سے ان کو سیاسی نقصان کیا جا سکے جس پر ضلع بھر کے عوام اس قسم کی انتقامی کاروائی کی شدید مذمت کررہے ہیں اور اس کاروائی سے ضلع ناظم کے قد میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :