فیصل آباد، سیاسی مخالفین کا صوبائی وزیر قانون پنجاب کے خلاف جھوٹا اور من گھڑت پراپیگنڈا ے قابل مذمت ہے ، میاں آصف اسلم

رانا ثنا ء اللہ خاں پکے اور سچے عاشق رسول ہیں،ایوب اسلم

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:18

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا ء اللہ خاں پکے اور سچے عاشق رسول ﷺ ہیں ۔ سیاسی مخالفین نے صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا ء اللہ خاں کے خلاف جھوٹا اور من گھڑت پراپیگنڈا شروع کیا جو انتہائی قابل مذمت ہے ۔قادیانیوں سے متعلق ان سے منسوب بیان سر ا سر غلط ہے اور صوبائی وزیر قانون رانا ثنا ء اللہ خاں نے ختم نبوت پر ایمان اور قادیانیوں کے غیر مسلم ہونے کا بیان دے کر واضح کر دیا ہے کہ ان کے سیاسی مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں اور وہ اپنے سیاسی مفادات کے حصول کے لئے جھوٹ اور بہتان سے بھی گریز نہیں کر رہے مگر ان کو ناکامی اور نامرادی کے سوا کچھ نہیں ملے گا ۔

صدرانجمن آڑھتیاں غلہ منڈی میاں آصف اسلم، جنرل سیکر ٹری رانا ایوب اسلم منج ،سر پرست اعلیٰ حافظ محمد یاسین،سر پرست ملک محمد خالد،سینئر نائب صدر شیخ محمد امین ،نائب صدر چوہدری بابر علی،جوائنٹ سیکر ٹری چوہدری ممتاز حسن ،سیکر ٹری نشرو اشاعت چوہدری ریاض گجر،سیکر ٹری فنانس ملک مجدد سلیمان ،آفس سیکر ٹری فقیرا للہ چوہدری اور دیگر عہدیداروں نے کہا کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا ء اللہ خاں نے ختم نبوت پر ایمان اور قادیانیوں کے غیر مسلم ہونے کا بیان دے کر ایک عاشق رسول ﷺ ہونے کا ثبوت دیا ہے ۔

(جاری ہے)

علماء کرام کو چاہئے کہ وہ سیاسی مفادات کے لئے مذہبی اشتعال پھیلانے والوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں ۔