غیر متروکہ پراپرٹی آرگنائزیشن کے اکائونٹس میں فراڈ میں ادارے کے سابق ایڈمنسٹریٹر رفیق قریشی ملوث ہے،سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں انکشاف

ایف آئی اے کے ایڈیشنل سیکرٹری نے کمیٹی کو بتایا کہ رفیق قریشی نے نیشنل بینک اور فرسٹ وومن بینک میں موجود دوستوں کی مدد سے فراڈ کیا، ایک ماہ قبل ہارٹ اٹیک ہوا فوت ہوگئے ہمارے پاس اتنا اپ گریڈ سسٹم نہیں ہے کہ ان چار بڑی کمپنیوں کا آڈٹ کر سکیں ، ایف بی آر حکام ٹیلی نار کے ملک بھر میں 40 ملین صارفین میں اور ماہ جولائی میں 98 ملین روپے کی بینک ٹرانزیکشن ہوئی ہیں ذونگ سے ہم نے 2.6 ملین روپے حاصل کرنے ہیں، کمیٹی کو بریفنگ پنڈی اسلام آباد سے 24 گروپس کام کررہے تھے 31437 لوگوں سے پیسے اکٹھے کئے گئے ، 22 ارب روپے کی رقم فراڈ سے حاصل کی گئی نیب حکام کی مضاربہ کے حوالے سے بریفنگ

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں انکشاف ہوا ہے کہ غیر متروکہ پراپرٹی کی آرگنائزیشن کے اکائونٹس میں فراڈ میں ادارے کے سابق ایڈمنسٹریٹر رفیق قریشی ملوث ہے۔ ایف آئی اے کے ایڈیشنل سیکرٹری نے کمیٹی کو بتایا کہ رفیق قریشی نے نیشنل بینک اور فرسٹ وومن بینک میں موجود دوستوں کی مدد سے فراڈ کیا۔

رفیق قریشی کو گزشتہ ماہ ہارٹ اٹیک ہوا ہے اور فوت ہوگئے ہیں انہوں نے دیپال پور میں 42 ایکڑ کا ڈیری فارم خرید رکھا ہے جو کہ اس کی بیگم اور بچوں کے نام ہے اس کی بیگم نے ڈیری فارم کے جانور بیچ دیئے ہیں اور زمین کا بھی ایڈوانس لے لیا ہے جبکہ ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں سے ودھ ہولڈنگ ٹیکس وصول کرنے کے حوالے سے ایف بی آر حکام نے اپنی نااہلی تسلیم کرتے ہوئے کمیٹی کو بتایا کہ ہمارے پاس اتنا اپ گریڈ سسٹم نہیں ہے کہ ان چار بڑی کمپنیوں کا آڈٹ کر سکیں کمیٹی کا اجلاس بدھ کو چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈووی والا کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا اجلاس میں ایف بی آر حکام نے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کے حوالے سے پی کمیٹی کو بریفنگ دی کمیٹی کو بتایا گیا کہ ٹیلی نار کے ملک بھر میں 40 ملین صارفین میں اور ماہ جولائی میں 98 ملین روپے کی بینک ٹرانزیکشن ہوئی ہیں ذونگ سے ہم نے 2.6 ملین روپے حاصل کرنے ہیں حکام نے بتایا کہ سسٹم کمزور ہونے کی وجہ سے انہی کمپنیوں کا ڈیٹا سے ہی ٹیکس وصول کرتے ہیں جس پر کمیٹی نے شدید دبرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے گزشتہ پانچ سال سے ٹیلی کام والی کا آڈٹ ہی نہیں کیا آپ نے گزشتہ چار سالوں سے ٹیکس کاٹا ہی نہیں ہے کامل علی آغا نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے کہہ رہے ہیں کہ آپ ان کا آڈٹ کریں لیکن آپ 731 چیزوں پر ٹیکس لگا دیا ہے آڈٹ نہیں کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کو آرڈر نہیں ہے کہ وہ اشیاء پر ہولڈنگ ٹیکس بڑھائے۔ کمیٹی اس کو مسترد کرنے کے حوالے سے ایک قرار داد پاس کرے انہوں نے کہا کہ کرپشن کا پیسہ اس طرح استعمال ہوتا ہے ۔ ٹیکس کا پیسہ دوسری جگہوں پر انویسٹ کرلیا جاتا ہے مضاربہ کے حوالے سے نیب حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ پنڈی اسلام آباد سے 24 گروپس کام کررہے تھے 31437 لوگوں سے پیسے اکٹھے کئے گئے اور 22 ارب روپے کی رقم فراڈ سے حاصل کی گئی اس میں ملوث گروپس نے لوگوں سے بینکوں رقم نکلوائی کہ غیر شرعی ہے اور آپ اس رقم کو ہمیں دیں اس حوالے سے نیب نے کارروائی کرکے 45 افراد کو گرفتار بھی کرلیا ہے اور کل 648 ارب روپے کی رقم بھی وصول کرلی ہے کچھ لوگ بیرون ملک بھاگ گئے ہیں مضاربہ کے متاثرین جو رقم بناتے ہیں اتنی ہوتی نہیں ہے ہے اس لئے متاثرین کو کہا ہے کہ وہ صحیح فیگر دیں ملتان میٹرو کی کرپشن کے حوالے سے ایس ای سی پی نے کمیٹی کو بتایا کہ فارن آفس نے دفترخارجہ کی جانب سے خط کو مسترد کردیا ہے جن سے نے تحقیقات مکمل کرلی ہیں ان کی تحقیقات کے مطابق پاکستانی شخص اور کمپنی اس فرڈ میں شامل نہیں ہے یہ پیسہ پاکستان سے نہیں گیا بلکہ پیسہ یو ایس ، دبئی ، ملائشیاء اور ہانگ کانگ سے ٹرانسفر ہوا ہے جس پر سینیٹر سعود نے کہا کہ چینی حکام تسلیم کررہے ہیں آپ کیوں نہیں مان رہے۔

معاملے پر ایس ای سی پی حکام نے کوئی جواب نہ دیا اور کہا کہ مزید تحقیقات تک کچھ نہیں کہہ سکتے۔ شیئرز کی قیمتوں کے حوالے سے اس معاملے پر تحقیقات جاری ہیں جس کی وجہ سے عمل درآمد کی رپورٹس جمع نہیں کر واسکتے اگر رپورٹ دے دی تو انکوائری پر اثر انداز ہوگا۔