وزیراعلیٰ بلوچستان کی سول ہسپتال کوئٹہ،کمبائنڈملٹری ہسپتال کوئٹہ کا دورہ، زیرعلاج بم دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت کی

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:18

وزیراعلیٰ بلوچستان کی سول ہسپتال کوئٹہ،کمبائنڈملٹری ہسپتال کوئٹہ ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری نے سول ہسپتال کوئٹہ اورکمبائنڈملٹری ہسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا اوروہاں زیرعلاج بم دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزرأ سردارمحمداسلم بزنجو، میرسرفرازبگٹی،عبدالرحیم زیارتوال،سرداررضامحمدبڑیچ، میر محمدخان لہڑی، چیف سیکرٹری بلوچستان اورنگ زیب حق،آئی جی پولیس،ڈی آئی جی کوئٹہ ،کمشنر کوئٹہ اوردیگر حکام بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

وزیراعلیٰ نے فرداً فرداً تمام زخمیوں سے اُن کی خیریت دریافت کی اوراُن کے عزم وحوصلے کو سراہتے ہوئے انکی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔وزیراعلیٰ نے ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کے علاج ومعالجہ میں کوئی کسراُٹھانہ رکھیں۔